ابنا: ویانا سے ارنا کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز کے اجلاس میں ایران کے ایٹمی معاملے پر غور کیا جانا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کردیا گيا۔ بعض سفارتکاروں کو کہنا ہےکہ ایران کے خلاف قرارداد میں چین اور روس کی حمایت حاصل کرنے کےلئے ایران کےبارے میں اجلاس ملتوی کیا گيا ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی رکن فاطمہ آلیا نے کہا ہے کہ آئي اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے پارچین فوجی سائٹ کے معائنے کی بھی حامی بھرلی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ ایران نے ہمیشہ ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنی سائٹوں کےمعائنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام نہایت شفاف ہے۔
.......
/169